ایرانی صوبے یزد کے 2 تاریخی مقامات 'شہید صدوقی کا گھر' اور زارچ 'کے عالمی کاریز نے یونیسکو کے ایشیا اور پیسیفک ایوارڈ کو حاصل کرلیا
ایرانی شہر یزد میں تاریخی 'شہید صدوقی' گھر نے 2022 کے یونیسکو ایشیا اور پیسیفک (ممتاز) ایوارڈ اور زارچ کے عالمی کاریز نے بھی یونیسکو ایشیا اور پیسیفک (میرٹ) ایوارڈ کو اپنے نام کر لیا۔
صدوقی کا گھر: یہ گھر300 سال پرانا ہے اور کچھ عرصہ قبل اس عمارت کی تعمیر نو کی گئی ہے اور اس گھر مٹی سے بنایا گیا ہے جن کی دیواریں موٹی ہیں اور اسی لیے رہائشیوں کے لیے گرمیوں میں خوشگوار ہوا اور سردیوں میں گرم ہوا فراہم کرتی ہیں۔
زارچ کا کاریز : زمانہ جاہلیت سے متعلق ہے ایران اور دنیا کا سب سے طویل کاریز ہے جس کی لمبائی 71 کلومیٹر ہے ۔اس کا مادر کنواں 90 میٹر گہرا ہے اور اس میں 2000 سے زیادہ کنویں ہیں۔
آپ کا تبصرہ